लेखनी कहानी -16-Jun-2022kahani
بس اک پل
از ایمن
قسط نمبر2
اوہو بھئی !!! میں کب سے فون ملا رہی ہوں مگر کوئی فون ہی نہیں
اٹھا رہا ۔۔۔ منہانے سخت جھنجھلاہٹ میں ہاتھ میں فون پکڑے۔
خودسے کہا ۔۔۔
مگر تب ہی کسی نے فون اٹھایا تھا ۔۔۔ السلام وعلیکم جی کون !!
فون سے ابھرنے والی آواز نے پل بھر کے لئے منہا کو گنگ کر
دیا ۔۔۔۔۔ وہ کچھ بول ہی نہیں پائی جیسے کسی نے اسے فریز کردیا
ہو ۔۔بولیں بھی کون ہے ؟ کچھ دیر تک جواب نا آیا ہو پھرکافی زور
سے پکارا گیا تھا ۔۔۔
منہا ہوش کی دنیا میں آئی تھی ۔۔ ہیلوجی میں!! بمشکل منہا نے یہ
ہی بولا تھا ۔۔۔ جی ۔۔۔۔
مگر کیا میں جان سکتا ہوں کے آپ کون ہیں؟؟؟؟
اور کس سی بات کرنی ہے ۔۔۔۔۔۔ احد نے اس کے آدھے
جواب پر پھر سوال کیا ۔۔۔۔ جی وہ آمنہ سے بات کرنی ہے میں
منہا ہوں ۔۔ اُس کی دوست ۔۔۔۔ منہا جلد ہی سمبھل کر بولی ۔۔
جی بہترمیں بلاتا ہوں آپ ہولڈ کریں ۔۔۔احد نے کہا ۔۔۔۔
مقابل سے آتی خوبصورت آواز اور شائستہ لہجے نے اسے چونکایا تھا
منہا نے آج تک اتنے خوبصورت انداز میں کسی لڑکے کو بات کرتے
نہیں سنا تھا ——
السلام وعلیکم منہا!!!! وہ ابھی احد کی آواز کے سحر میں ڈوبی تھی
کے ۔۔آمنہ کی پکار پر اس کی طرف متوجہ ہوئی ۔۔۔۔ وعلیکم۔
السلام ۔۔کیسی ہو منہا ؟؟ ہاں میں ٹھیک ہوں — وہ میں نے تمہیں
انوائیٹ کرنے کے لئے فون کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج میری برتھ ڈے ہے رات کو اسی کی پارٹی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کالج میں میں تمہیں بتانا بھول گئی تھی سوری !! میرے سارے
فرینڈ آئیں گے تمہیں بھی لازمی آنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منہا نے اک ہی
سانس میں سب بولا ۔۔۔
مجھے خوشی ہوئی کے تم نے مجھے یاد رکھا منہا ۔۔ مگر میں معافی چاہتی
ہوں میں آنہیں پاؤں گی ۔۔۔آمنہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا ۔۔
مگر کیوں آمنہ ؟؟ منہا نے تشویش سے پوچھا ہمارے گھر میں اس چیز
کی اجازت نہیں ہے منہا ۔۔۔ مجھے امید ہے تم سمجھو گی آمنہ نے
سہولت سے انکار کیا۔۔۔ او۔ چلو خیر تم آتیں تو مجھے اچھا لگتا منہا
نے افسوس بھرے لہجے میں کہا ۔۔۔ اُس کو واقع آمنہ کے نا آنے پر
افسوس ہوا تھا۔۔ سوری منہا پر میری طرف سے ہیپی برتھ ڈے ٹو یو
اور تمہارا گفٹ بھی ڈیو آمنہ نے ہنستےہوئے کہا ۔۔۔ تم نے مجھے
وش کیا میرے لئے یہ ہی بہت ہے گفٹ کی ضرورت نہیں منہا نے
بھی مسکراتے ہوئے کہا ۔۔
خیر کل کالج میں ملتے ہیں۔۔۔۔ اچھا وہ ۔۔۔۔۔۔ منہا کہتے کہتے رکی
ہاں !! کہو آمنہ نے پوچھا نہیں کچھ نہیں او کے بائے ۔۔۔۔ اوکے
اللہ حافظ منہا نے یہ کہتے ہوئے فون رکھ دیا۔۔۔۔ وہ چاہتے ہوئے
بھی نہیں پوچھ پائی تھی کے وہ خوبصورت سی مہربان آواز والا شخص
جس نے فون رسیو کیا تھا وہ کون تھاجس کے لہجے کے مٹھاس اب
تک منہا کو اپنے کانوں میں محسوس ہورہی تھی ۔۔۔۔ ارے من
(منہا )کہاں ہو ؟؟
ماریہ کی آواز پر وہ سر جھٹک کو باہر چلی گئی جہاں اس کی سب فرینڈز
ابھی سے جمع ہو گیں تھی ۔۔۔۔۔ رات کی پارٹی کے لئے ۔۔۔۔
🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀
کیا بات ہے بھئ ؟؟ کس سے معذرت ہورہی تھی ۔۔ احد نے فون
رکھتی آمنہ سے شرارتً پوچھا ۔۔ جی بھائی میری دوست تھی منہا وہ
بھی احد کے برابر میں بیٹھتے ہوئے بولی ۔۔ منہا !! احد نے سوچتے
ہوئے بولا آج سے پہلے تو کبھی نام نہیں سنا ان محترمہ کا احد نے
تعجب سے پوچھا ؟؟ ہمم !! ابھی دوستی ہوئی ہے بھائی کچھ وقت ہوا
ہے ۔۔۔ آج منہا کی برتھ ڈے ہے پارٹی رکھی ہی اسنے اپنے گھر
اسُی میں بلانے کے لئے فون کیا تھا تو میں اس لئے ہی معذرت کر
رہی تھی ۔۔ کے میں نہیں آپاؤ گئی آمنہ نے تفصیل سے پوری بات
کہی ۔۔۔اوہ ! احد نے سر کو ہلاتے ہوئے کہا اچھا کوئی بات نہیں
گڑیا آپ اک کام کرو کل کالج میں انہے وش کر دینا اور میرے ساتھ
چل کو کوئی اچھا سا گفٹ خرید لو آپ ۔۔احد نے مشورہ دیا ۔۔ جی
بھائی یہ ٹھیک ہے آمنہ نے بھی ہامی بھرتے ہوئے کہا ۔۔
🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀🍀
منہا اوراس کے سب ہی دوست کلاس روم کے باہر ٹولی کی شکل
میں کھڑے ہنسی ٹھٹھا کر رہے تھے ۔۔۔یقیناً ان سب کا کلاس لینے کا
کوئی ارادہ نہیں تھا ۔۔۔ یار من ( منہا) تم نے بتایا نہیں فائز نے
تمہیں کیا گفٹ دیا برتھ ڈے پر ارم نے منہا سے پوچھا کیونکہ آج کل
منہا اور فائز کی کافی دوستی چل رہی تھی جو ان کی سوسائیٹی میں عام
سی بات تھی ۔۔۔۔
میں کیوں بتاؤ ؟ منہا نے اترا کر کہا بس بس اب بتا بھی دوزیادہ نہیں بنو ۔۔۔۔
ویسے کچھ دیا بھی یا نہیں عصمت نے کہا۔۔ بلکل دیا ہے کل ڈنر
کروایا تھا اور برسلیٹ گفٹ کیا ہے ۔۔۔
منہا نے منہ بناکر کہا ۔۔ او ہو ! سب نے باآوازِبلند کہا ۔۔۔ مطلب
کے جناب لٹو ہوگئے ہیں کنزہ نے چھیڑا ۔۔ ہوتا ہے تو ہو مجھے کیا
منہا نے ناک پر سے مکھی اڑانے کے سے انداز میں کہا ۔۔۔
آمنہ ؟؟؟ اورسامنے سے آتی آمنہ کو آواز دے کر روکا اچھا میں آتی
ہوں وہ یہ کہ کر آمنہ کی طرف بڑھ گئی جو اس کی آواز پر رک گئی تھی
اوں ہوں !! پتہ نہیں اپنے آپ کو کہاں کی شہزادی سمجھتی ہے منہا
کے جاتے ہی ارم نے نخوت سے کہا ۔۔۔۔ اب ایسی بھی کوئی
بات نہیں کچھ تو ہے اپنی من ( منہا ) میں جبھی تو ہر لڑکا اس کے
اگے پیچھےپاگل بنا پھرتا ہے آئمہ نے ارم کو بارو کروایا تو وہ منہ
بسور کر رہ گئی کیونکہ ارم کا جیلس ہونا بناتا تھا وہ کئی بار فائز کے ساتھ
ڈنر پر جانے کی کوشش کر چکی تھی مگر وہ ہر بار کوئی نا کوئی بہانا کر کے
منع کر دیتا تھااور اب منہاکا اس کے ساتھ جانا یقیناً ارم کے سینے میں
آگ لگا گیا تھا۔۔۔۔
کیسی ہو منہا؟؟ آمنہ نے منہا کو اپنے پاس آتا دیکھا تو پوچھا ۔۔
فائین ، منہا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ۔۔۔ میں تمہارے پاس
ہی آتی کلاس ختم ہونے کے بعد۔۔۔ دونوں گارڈن میں بنی بینچ پر آکر
بیٹھ گئیں۔۔۔ کیوں ۔۔۔۔ وہ میں تمہاری برتھ ڈے پر نہیں آئی تھی
نا تو تمہارا گفٹ ڈیو تھا وہ دینےکے لیے ۔۔۔۔۔ آمنہ نے اپنے بیگ
سے اک پیکٹ نکال کر اس کی طرف بڑھاتے ہوئے کہامیری طرف
سے ۔۔۔ مگر اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی آمنہ ۔۔۔ کیوں نہیں تھی یہ لو ۔۔
آمنہ نے گفٹ اس کے ہاتھ میں تھمایا ۔۔ تھینک یو آمنہ منہا نے
اس کے گالوں کو چومتے ہوئے کہا ۔۔۔جزاک اللہ آمنہ نے جوابً کہا ۔۔۔
اچھاآمنہ اک بات بتاؤ ۔۔۔۔ ہممم !! آمنہ نے بیک کی زپ بند کرتے
ہوئے کہا ۔۔۔جب میں نے تمہیں فون کیا تھا تو تم سے پہلے کسی اور
نے اٹھا تھا وہ کون تھا ؟؟؟؟ منہا کے دماغ سے احد کی آواز نہیں
نکلی تھی اس لیے آمنہ سے پوچھ ہی لیا ۔۔۔ وہ احد بھائی نے اٹھا
تھا کیوں ؟؟؟؟ نہیں بس ایسے ہی پوچھ رہی تھی ۔۔۔منہا نے اپنا
لہجہ سرسری سارکھا ۔۔۔ تمہارے بھائی؟؟؟؟ ناجانے کیوں وہ احد
کے بارے میں پتہ کرنا چاہ رہی تھی اسے خود نہیں معلوم تھا ۔۔۔۔
احد بھائی !!! میرے بڑے بھائی ہیں ۔۔۔ او اچھا ویسے تم نے کبھی
ذکر نہیں کیااور نا کبھی دیکھا ؟؟؟؟ وہ یہاں نہیں ہوتے اس لیے
کیا مطلب ؟؟ اس بار منہا پوری طرح متوجہ ہوئی دراصل بابا کی جاب
اسی ہے کے شہر شہر پوسٹینگ ہوتی رہتی ہے تو میں اور مما تو ان کے
ساتھ ہی جاتے ہیں مگر احد بھائی کی بھی اپنی جاب ہے اس لیے بابا
نے ان کو کہا کے جہاں کی جاب ہے ادھر ہی رہیں اس لیے وہ
لاہور میں ہوتے ہیں بس ویک اینڈ پر ہی آتے ہیں آمنہ نے تفصیل
سے جواب دیتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔
Kerry Arroyo
20-Jun-2022 08:52 PM
Nyc
Reply
Joseph Davis
20-Jun-2022 08:51 PM
Nyc
Reply
Chudhary
20-Jun-2022 08:21 PM
Nyc
Reply